شفیق الامہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کی سرپرستی میں جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم صرف تعلیم و تربیت کا مرکز نہیں، یہ خدمت خلق و فلاح عامہ کا بھی گلستان ہے۔۔۔۔
الحمدللہ بٹگرام کی ہر دلعزیز سماجی و روحانی شخصیت شفیق الامہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی موسمِ سرما کے دوران تحصیل الائی کے غریب اور مستحق افراد و خاندانوں میں گرم ملبوسات کی دوسری کھیپ تقسیم کی گئی۔ اس امدادی مرحلے میں سینکڑوں کی تعداد میں گرم کمبل، مردانہ و زنانہ جیکٹس اور جرسیاں شامل تھیں، جو مقامی علمائے کرام اور مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کے رفاہی کاموں سے وابستہ رضاکاروں کے ذریعے مستحقین تک پہنچائی گئیں۔
تحصیل الائی کے مختلف دینی مدارس میں بھی گرم ملبوسات فراہم کیے گئے۔ مدرسہ جامعہ اسلامیہ بنہ کے ملبوسات خطیبِ آلائی مولانا عنایت الرحمن صاحب کے حوالے کیے گئے، مدرسہ فیض الاسلام کے لیے مولانا فیض الدین صاحب، مدرسہ حقانیہ کے لیے مولانا حقانی صاحب، مدرسہ عبدالرزاق کے لیے قاری سرفراز صاحب اور مدرسہ صغریٰ للبنات ڈنہ پاشتو کے ملبوسات ادارے کی انتظامیہ کے حوالے کر کے تقسیم کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ ان تمام کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام حضرات کو اپنی شان کے مطابق جزائے خیر سے نوازے، آمین۔
بلاشبہ خون جما دینے والی اس شدید سردی میں یہ گرم ملبوسات علاقے کے غریب اور نادار لوگوں کے لیے یقیناً کسی نعمت سے کم نہیں۔ الحمدللہ تمام ملبوسات نئے اور معیاری تھے اور تقسیم کا عمل نہایت خوشگوار اور منظم ماحول میں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔

