جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم میں دورہ تفسیر قرآن

حسب سابق ان شاءاللہ اس بار بھی دینی مدارس کی سالانہ تعطیلات کو ہلکے پھلکے انداز میں ثمرآور بنانے کیلئے جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم میں دورہ ترجمہ و تفسیر قرآن کریم کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں جامعہ کے سینئر استاذ تفسیر حضرت مولانا عنایت اللہ حقانی دامت برکاتھم العالیہ اپنے سالہا سال کے تجربات اور مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان شاءاللہ قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر پڑھائیں گے۔
یہ دورہ ترجمہ و تفسیر قرآن الکریم ان شاءاللہ 35 دن پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران ان شاءاللہ ترجمہ و تفسیر و مضامین قرآن کا جامع درس پیش کیا جائے گا۔ قرب و جوار کے دینی مدارس کے طلبہ، علماء، ائمہ مساجد، موذن حضرات اور کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ کیلئے بہترین موقع ہے کہ مختصر دورانیے کے اس کورس میں شامل ہوکر اللہ تعالیٰ کے کلام مبین کو سمجھنے کی اہلیت پیدا کریں۔ چھٹیوں کا بھی یہ انتہائی مثبت اور ثمربار مصرف ثابت ہوگا۔
دورہ کا آغاز ان شاءاللہ 27 جنوری بروز منگل ہوگا۔ خواہشمند حضرات دیے گئے نمبرات پر رابطہ کرکے اپنی نشست محفوظ کرلیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
ان شاءاللہ جلد دورہ صرف و نحو اور عربی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply