الحمدللہ شفیق الامہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کے فکر و وژن کے مطابق جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم نہ صرف تعلیم و تربیت کا گہوارہ ہے بلکہ خدمت و فلاح عامہ کا بھی مرکز ہے۔ الحمدللہ حضرت اقدس مولانا ڈاکٹر قاسم محمود حفظہ اللہ کی سرپرستی میں کراچی سے الائی کے پہاڑوں تک زندگی کے متعدد شعبوں میں بیس سے زائد ادارے تعلیم تربیت، اسکلز ڈیولپمنٹ، فلاح عامہ اور رفاہ کے شعبوں میں مصروف عمل ہیں۔
جامعہ کی شاخ جامع مسجد فاطمہ میٹروول کے تحت جہاں الحمدللہ معیاری حفظ قرآن اور اسکولنگ سسٹم کامیابی سے چل رہا ہے، حفظ قرآن کا سب سے معیاری فاسٹ ٹریک حفظ قرآن پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے۔ اس کے ساتھ ووکیشنل ٹریننگ اور فلاح عامہ کے بھی مختلف منصوبے جاری ہیں۔
جمعہ کو جہاں نماز جمعہ کے بعد اجتماعی دسترخوان سجتا ہے، وہاں روزانہ کی بنیاد پر جامع مسجد فاطمہ سے متصل ایک سستی روٹی اور سستا سالن پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت روزانہ الحمدللہ درجنوں ضرورت مند اور سفید پوش حضرات نہایت کم قیمت پر معیاری سالن اور روٹی اپنے خاندان کیلئے حاصل کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ خیر کو جاری و ساری رکھے اور اس سلسلہ خیر سے جڑے تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے مرحومین کیلئے ایصال ثواب کا ذریعہ بنائے، آمین۔

